میرجاوہ (ہمگام نیوز ) ایران کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جمعرات کو ملک کے جنوب مشرق کے آپریشنل علاقے میں ایک مشن کی انجام دہی کے دوران ایرانی فوج کے ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ہے ۔
اس سرکاری خبر رساں ادارے نے البرز سے تعلق رکھنے والے اس ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار “علی کبودوندی” کی شناخت بتائی ہے۔
رپورٹ میں تفصیلات اور صحیح جگہ کا ذکر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ فوجی اہلکار “علی کبودوندی” جمعرات کو ملک کے جنوب مشرق میں آپریشنل علاقے میں مشن کی انجام دہی کے دوران مارا گیا۔
اطلاعات کے مطابق “علی کبودوندی” جمعرات کے روز میرجاوہ کے علاقے میں ایک فوجی واقعے کے بعد ہلاک ہوگیا ہے ، لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ واقع مسلح افراد کے ہاتھوں ہوا ہے کیونکہ ایران بلوچستان میں مسلح افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کو چھپا دیتا ہے ۔