یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمیرجاوہ کے سرحدی علاقے میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد

میرجاوہ کے سرحدی علاقے میں ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد

میرجاوہ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز 19 اپریل میرجاوہ کے سرحدی علاقے روٹک کے قریب گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے بلوچ تیلکش کی لاش علاقے کے مکینوں نے دریافت کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ کے سرحدی علاقے روٹک کے قریب مقامی لوگوں نے گولی لگی باسط ناروہی ولد شاہ بیک ساکن بنپور کی لاش برآمد کر لی ۔

 رپورٹ کے مطابق علاقے کے شہریوں کو باسط کی لاش ملی جس کے جسم اور گاڑی کے انجن پر گولیوں کے نشانات تھے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے جمعرات کو قتل کیا گیا تھا۔

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آور کی شناخت اور اس کے محرکات یا اس شہری کے قتل کے ممکنہ حملہ آوروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 2023 میں جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق کم از کم 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا ہے جن میں سے 150 افراد جانبحق اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان لوگوں میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز