یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمیرے بیٹے کی کسی تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں،قانونی طور پر بھرپور...

میرے بیٹے کی کسی تنظیم سے کوئی وابستگی نہیں،قانونی طور پر بھرپور طریقے سے سامنا کریں گے، والد انیس بلوچ

خضدار (ہمگام نیوز)والد انیس عبد الرحمن و اہلخانہ اپنے بیٹے انیس بلوچ کی گرفتاری بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 04 جون کو میرے چھوٹے بیٹے انیس الرحمان کو پپ جی ہوٹل سے نامعلوم مسلح افراد نے زبردستی اغوا کیا تھا۔ کل 15 جون2024 کو سی ٹی ڈی بلوچستان نے اپنے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ایک نامعلوم الاسم مقدمہ فرد نمبر 60/2024 زیردفعہ 3-4Exp302-324QD427-34 PPC 07/ATAکے تحت انیس الرحمن کے اغوا کو بطور مشتبہ دہشتگرد کی حیثیت سے ظاہر کیا ۔

۔جس کا ہم بھرپور طریقے سے مذمت کرتے ہیں اور اس بے سروپا مقدمہ کا ہم اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ آئینی قانونی طور پر ہرطرح سے جائزہ لے کر باقاعدہ عدالت میں بھرپور طریقے سے سامنا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک باشعور باخبر اور با صلاحیت فیملی پس منظر رکھتے ہیں میں ایک ریٹائرڈ لیکچرار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی طور پر جمعیت علماء اسلام سے شروع سے وابستگی رکھتا ہوں جس کا جمعیت علماء اسلام کی ضلعی قیادت گواہ ہے،مزید یہ کہ ہمارا ہمیشہ سے مولانا صدیق رحمہ اللہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک فیملی والا تعلق رہا ہے خوشی اور غم میں ایک ساتھ کا تعلق رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو مولانا صدیق رح کے کیس میں ملوث کر کے انتظامیہ اپنی نا اہلی اور کمی کو یا پھر اصل مجرموں کو بچانے کے لئے جان بوجھ کر ایسے جھوٹے ہتھکنڈے کے ذریعے مقدمات بنا رہی ہے، میرا بیٹا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس گریجویٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لکھا پڑھا اور مثبت کاروباری سوچ رکھنے والا لڑکا ہے اس سمیت ہمارے پورے خاندان کا کسی بھی تنظیم سے کسی بھی قسم کی وابستگی یا تعلق تھا نہ ہے نہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے تمام دوست و احباب اور جماعت کے رفقا ء سے گذارش کرتا ہوں کہ جب تک عدالت کے ذریعے انصاف پر مبنی ایک معقول فیصلہ نہیں آتا تب تک سنی سنائی باتوں اور انتظامیہ کی ایسے من گھڑت الزامات پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز