میناب (ہمگام نیوز ) بروز جمعہ کی شام قلعہ گنج میں فیول اسٹیشن پر دو بلوچ شہریوں میں جھگڑے کی وجہ سے آپس میں لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔
جاں بحق ہونے والے شہری میلاد فلاحی ولد خوبیار کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی شہری کی شناخت خبر لکھے جانے تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں شہری قلعہ گنج میں گیس سٹیشن کی قطار میں لڑ پڑے اور فائرنگ کے بعد میلاد گولی لگنے سے زخمی ہو گئے اور ایمرجنسی سروسز کی تاخیر سے پہنچنے اور شدید خون بہنے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ فائرنگ شاٹ گن سے کی گئی اور قریبی رینج سے کی گئی اور اس کی کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی اور بہت زیادہ خون بہنے سے میلاد جاں بحق ہوگیا۔