میناب(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے دن ہرمزگان عدالت کے جسٹس نے میناب میں ایک شہری کو اس شخص کی شناخت بتائے بغیر پھانسی دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 تفصیلات کے عدالتی کارروائی کی وضاحت میں جسٹس مجتبیٰ قہرمانی نے کہا کہ “رودان شہر کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ سعید مریدی کے قاتلوں میں سے ایک کی سزائے موت پر میناب شہر کی جیل میں عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔”

پھانسی پانے والے اس شہری کی شناخت اور جگہ کا اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کون ہے کہاں سے تعلق رکھتا ہے ۔

 میجر سعید مریدی کو 11 مئی میں نذر آباد گاؤں کے قریب مسلح افراد کے ساتھ مسلح تصادم کے نتیجے میں مارا گیا۔

 واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں متعدد بلوچ شہریوں کو قتل کیا گیا ہے، تاہم اب تک اس مسئلے کے حل اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان افراد کی گرفتاری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔