میناب (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات کو بندر کرگان میں ماہی گیری اور ایندھن بردار کے کشتیوں پر فائرنگ کے بعد میناب میں قابض ایرانی بحری افواج نے ان ایندھن بردار کشتیوں پر قبضہ کرکے ، ماہیگروں اور ملاحوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں گرفتار کر لیا۔   ایک ویڈیو میں واضح ہے کہ قابض ایرانی بحری افواج میں سے ایک جو کشتیوں پر فائرنگ کر رہا ہے کہتا ہے کہ کشتی کے ’’لائٹ‘‘ سے نشانہ بنائیں تاکہ اس میں آگ لگ جائے۔   تحریری وقت تک حراست میں لیے گئے ملاحوں اور دیگر افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی درست معلومات نہیں ہیں۔   واضح رہے کہ اس سے قبل 30 اکتوبر 2023 کو قابض ایرانی فوج نے بلوچستان کے علاقے گیاوان اور 25 نومبر کو کرگان بندرگاہ پر حملہ کرکے ماہی گیری کی کشتیوں سمیت متعدد لوگوں کی املاک کو تباہ کرنے کے بعد جلا دیا تھا۔