میناب(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو تھانہ حکیمی میناب کے پولیس اہلکاروں ایک ایندھن بردار گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب کے تھانہ حکیمی کے علاقے میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے محمد امین قاسمی ولد مجید ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ سوختبر(تیلکش ) اپنی گاڑی کے ساتھ جا رہا تھا کہ حکیم چوکی کے پولیس اہلکاروں نے بغیر روکے اور خبردار کیے اس پر فائرنگ کر دی اہلکاروں کی اس فائرنگ کے نتیجے میں سوختبر کی گاڑی سڑک سے ہٹ کر الٹ گئی۔ وہ زخمی ہوگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ محمد امین اپنے منصوبے کے مطابق ماہ رمضان کے بعد اپنی شادی کی تقریب منعقد کرنے والے تھے اور ان کے اہل خانہ ان کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔