Homeخبریںناروے: اوسلو شہرکے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک 4...

ناروے: اوسلو شہرکے نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک 4 زخمی

ناروے (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی زرائع کے مطابق اوسلو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 ہلاک 14 زخمی ہوگئے ہیں. اوسلو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے کم از کم افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئے

 

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہفتہ کی علی الصبح نائٹ کلب کے باہر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اوسلو کی پولیس نے ٹویٹر پر بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے پانچ منٹ بعد ایک مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لندن کا پب نائٹ کلب اوسلو میں ہم جنس پرستوں کی نائٹ لائف کے مرکز میں شمار ہوتا ہے۔ ناروے کی انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنے کے لیے کام کر رہی ہے کہ آیا فائرنگ کے بعد تشدد کی مزید کارروائیوں کا منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس (PST) نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اسے “ہفتے کے روز اوسلو میں ہونے والی فائرنگ کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا.

Exit mobile version