Homeخبریںنامور بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام عرف شمبے بلوچ پاکستانی میڈیا کے...

نامور بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام عرف شمبے بلوچ پاکستانی میڈیا کے سامنے پیش

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نامور بلوچ گوریلہ کمانڈر گلزار امام عرف شمبے بلوچ کو پاکستان نے اپنے میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق بلوچ مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سربراہ کمانڈر گلزار امام بلوچ کو کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں اور پی ٹی وی کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر کٹھ پتلی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو و سنیٹر اغاء عمر بھی موجود تھے۔

 

پریس کانفرنس میں گلزار امام کا کہنا ہے کہ میں نے جس راستے کا انتخاب کیاتھا وہ غلط تھا، ہمارے مسائل کا پُرامن حل ممکن ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ صرف آئینی اور سیاسی حوالے سے ممکن ہے اور ہمیں امید ہے کہ ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اصلاح کا موقع دے گی۔

 

گلزار بلوچ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ریاستی اداروں کو بلوچستان کے مسائل کا ادراک ہے، وہ سنتے ہیں، لڑائی میں اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دونوں جانب سے جتنے بھی لوگ مارے گئے ہیں اس پر معافی کا طلب گار ہوں۔

 

اس موقع پر کٹھ پتلی وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا کہ مسائل بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں، ریاست اور اداروں سے کھیلنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

Exit mobile version