نصیرآباد (ہمگام نیوز )نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود پیروپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصب علی کو قتل کردیا ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔