کوئٹہ (ہمگام نیوز) نواب خیربخش مری مرحوم کے قریبی ساتھی سرخیل رہنما جیل کی سلاخیں کاٹنے والے استاد میر عالم پرکانی اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے میر عالم پرکانی کا شمار نواب خیربخش مری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ نواب خیربخش اور مری قبائل کے ساتھ کئی سال جلاوطنی میں گزار دیے واپسی کے بعد وہ کئی بار گرفتار ہوئے ریاستی ٹاچر کے باعث انتہائی کمزور ہوچکے تھے لیکن وہ آخری دم تک اپنے موقف اور بابا مری کے نظریات پر ڈٹے رہے ۔ میر عالم پرکانی کی تدفین آج شام نیوکاہان میں ہوگی ۔