نوشکی (ہمگام نیوز) نوشکی میں اب سے کچھ دیر قبل شہر میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کے قریب متعدد زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے کچھ دیر قبل مغرب کے وقت نوشکی شہر قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

مقامی ذرائع نے حملے میں جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ہیڈکوارٹر رخشان میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا مرکزی کیمپ ہے۔ افغانستان سے لیکر مغربی بلوچستان تک متعدد علاقوں میں آئی ایس آئی کے آپریشنز اسی کیمپ سے کی جاتی ہیں۔ مذکورہ کیمپ میں خطے کے سب سے بڑے ٹارچر سیلز بھی واقع ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قاضی آباد میں واقع مذکورہ ہیڈکوارٹر کے اردگرد و نوشکی کے دیگر مقامات پر خفیہ اداروں نے سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے نصب کیے ہیں۔ نوشکی کے علاوہ خاران میں بھی شہر بھر میں ریاستی اداروں نے کیمرے نصب کیے ہیں۔

نوشکی میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر ماضی قریب میں متعدد بم حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داری آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے قبول کی جانب سے قبول کی گئیں تھی۔ البتہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔