نوشکی (همگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع نوشکینوشکی : انٹیلیجنس ادارے کے اوپر بمب حملے ،جانی نقصانات کی اطلاع میں پاکستانی انٹیلیجنس ادورں پر نامعلوم افراد کی طرف سے بمب حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کل رات 12 بجے کے قریب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی انٹیلیجنس ISI کے بیس کیمپ پر دو بم حملے کئے جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی طرف سے بھی چند فائر کی آواز سنی گئی
حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس اور دوسرے پاکستانی فروسز نے ناکہ بندی کرتے ہوئے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی تھی ۔
واضع رہے کہ نوشکی میں پاکستانی انٹیلیجنس کا یہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اس پر بلوچ لبریشن آرمی عرصہ دراز سے متعدد حملے کرچکی ہے ۔
خیال رہے اس حملے کی زمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔