نوشکی(ہمگام نیوز) اطلاع کے نوشکی سے قابض پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے شکیل ولد عبدالطیف سکنہ قاضی آباد اور ریاض ولد نیاز محمد سکنہ قادر آباد کو گذشتہ روز حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد دونوں کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
علاقے میں موجود عینی شاہدین کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔