Homeخبریںنوشکی میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، خواتین سمیت تین افراد...

نوشکی میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق چار زخمی

 

نوشکی(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کی وجہ سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 4 دیگر زخمی۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر جنگلات کے قریب پیش آیا۔ حادثہ ایک پِک اپ اور کار کے درمیان تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔

لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کے بارے تفصیلات میسر نہیں اور نہ حادثے کی وجوہات پتہ چل سکیں۔

Exit mobile version