نوکنڈی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام نوکنڈی میں ایک بار پھر سے کشیدگی پھیل گئی نوکنڈی میں قابض فورسز اور عوام آمنے سامنے،فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے .
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل نوکنڈی میں پیش آنیوالے واقعہ کیخلاف مقامی لوگ قابض فورسز کے کیمپ کے باہر احتجاج کررہے تھے چاغی میں قابض سیکیورٹی فورسز کی مبینہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کا ایف سی کیمپ کے سامنے مظاہرہ، قابض سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ علاقے میں پھر سے کشیدگی پھیل گئی۔
چاغی میں پرامن مظاہرین پر قابض سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد نو تک پہنچ گیا تمام زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہےایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا