Homeخبریںنوکنڈی میں ڈرائیوروں پر سیکورٹی فورسز کے ظلم نے واقعہ کربلا کو...

نوکنڈی میں ڈرائیوروں پر سیکورٹی فورسز کے ظلم نے واقعہ کربلا کو تازہ کیا،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں نوکنڈی کے علاقے میں انسانی سوز مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ایرانی بارڈر کے قریب اپنے رزق روزگار کے تلاش میں مقامی ڈرائیور سینکڑوں میل سفر کرکے ایران کے بارڈر پر پہنچے تو وہاں پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مقامی ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی جس سے ایک مزدور شہید اور متعدد زخمی ہوگئے بیان میں کہا کہ اس سے اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے ان ڈرائیوروں کے گاڑیوں کو ناکارہ بنایا بلکہ سینکڑوں میل پیدل سفر کرنے پر مجبور کیا اس ظلم و جبر نے واقعہ کربلا کو تازہ کیا بیان میں کہا کہ بلوچستان میں بارڈر کے علاقے میں لوگوں کو کاروبار کا حق دیا جائے بیان میں کہا کہ حکومت لوگوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوچکی ہے ریکوڈک اور سیندک کے مقامی نوجوان روز گار کے حصول کیلئے جان کی بازی لگاتے ہیں بیان مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس کا ازالہ کرے بارڈر میں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے لوگوں کی جان و مال عزت و نفس کا خیال رکھے بیان میں واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

Exit mobile version