{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعرات کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے نہبندان پراسیکیوٹر آفس میں طلب کرنے کے بعد گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس گرفتار شہری کی شناخت “بہزاد سینچولی مقدم ولد غلام براہوہی ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق بہزاد نہبندان شہر کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے ایک ٹیکسٹ میسج ملنے کے بعد اس مقام پر گیا تھا لیکن قابض ایرانی سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا جو تاحال لاپتہ ہے ۔

 رپورٹ موصول ہونے تک اس شہری اور گرفتار کرنے والے ادارے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ بہزاد کے ایک بھائی 29 سالہ فرزاد کو قابض ایران نے 19 ستمبر میں پھانسی دی تھی ۔