نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو نہبندان کے علاقے سہل آباد میں قابض ایرانی نارکوٹکس فورسز نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ حسین ریگی ولد بیداللپ ساکن زابل ہے ۔

 واضح رہے کہ حسین گزشتہ ہفتے کے اتوار کو زابل سے اپنی پرائیویٹ کار میں نہبندان جا رہے تھے کہ سڑک کے بیچ میں نہبندان کے نارکوٹکس فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ان کے گردے اور جگر میں گولیاں لگنے سے وہ شہید ہوگیا ۔

 اس واقعے کی تفصیلات اور قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کی وجہ اطلاع موصول ہونے تک دستیاب نہیں ہیں ۔