نہبندان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نہبندان میں ابوالفضل مسجد کے قریب بیرجند محور پر ایک ایندھن بردار گاڑی الٹنے سے دو بلوچ تیلکش زخمی ہوئے۔
رپورٹ لکھے جانے تک ان دونوں افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی الٹنے کے بعد دو بلوچ تیلکش کو زخمی حالت میں نہبندن اسپتال لے منتقل کردیا گیا ہے
واضح رہے کہ ایرانی ایندھن کی ترسیل اور نقل و حمل ان چند کاروبار میں سے ایک ہے جس کا رخ بلوچستان کے بہت سے شہری مناسب اور مستحکم ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے کرتے ہیں، جو بعض اوقات سڑک حادثات یا قابض ایرانی فورسز براہ راست فائرنگ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو جاتا ہے۔
(فوٹو آرکائیو سے)














