یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںنہنگ کور سرباز میں ایک شخص کی لاش برآمد

نہنگ کور سرباز میں ایک شخص کی لاش برآمد

سرباز ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے جاری مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جعلی سرحد سے متصل علاقوں میں تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کی گاڑیاں دریا برد ہونے کے سات افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے ان میں سے ایک بلوچ فیولر کی لاش نہنگ ندی سے برآمد کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیرکور سرباز کے علاقے میں واقع نہنگ ندی سے علاقہ مکینوں نے گزشتہ دو روز قبل بہتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ساتویں بلوچ فیولر( تیل کے کاروبار سے منسلک ) کی لاش بھی برآمد کر لی ہے ۔

 رپورٹ کی تیاری تک ان لاشوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جو کہ تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ نوجوانوں کے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز