کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 19 اکتوبر کو رات گئے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے نیوکاہان میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو ان کے گھروں سے اُٹھا کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے افراد کی شناخت نام امان اللہ ولد وزیرخان، منظور آحمد ولد ہجو اور محمد قاسم ولد حاجی گل خان آحمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سے نیوکاہان میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کی جانب سے آپریشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ آپریشن کے دوران بھی لوگوں کے گھروں میں تلاشی کے دوران فورسز نے متعدد گھروں سے کاغذات، شناختی کارڈ و پاسپورٹ سمیت نقدی پیسے کی لوٹ مار کرکے ساتھ لے گئے تھے۔