نیکشہر(ہمگام نیوز ) بروز جمعرات کو ایک 6 سالہ بلوچ بچہ نیکشہر کے قریب ندی میں گرنے سے کھوپڑی پر شدید چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا جنہیں ل ایران شہر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا اور ایک دن زخمی رہنے کے بعد ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر(گھ) میں 6 سالہ بچہ اسامہ فولادی رسولی ولد ناصر جو کہ ندی میں گر کر زخمی ہوگیا تھا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
رپورٹ کے مطابق اسامہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نیکشہر کے قریب ندی کے کنارے کھیل رہا تھا کہ پھسلن کی وجہ ڈوب کر زخمی ہوگیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اس کی خراب جسمانی حالت اور نیکشہر ہسپتال میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث اسے ایمبولینس کے ذریعے ایرانشہر کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔