نیکشہر (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیکشہر میں واقع جوکان گاؤں میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ مسلح افراد نے جائیداد کی ملکیت کے تنازعہ پر ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 قتل ہونے والے شہری شناخت 40 سالہ عبدالصمد بلوچ ولد ابراہیم ہے جو کہ جوکان نیکشہر (گھ) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، عبدالصمد ، جوکان میں قاسم سلیمانی کیمپ کے سربراہ پیری ھوتی کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایک پرائیویٹ کار میں گھر جا رہے تھے، کے اس راستے میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ حملہ آور پیری ہوتی کا شخص کا قریبی رشتہ دار ہے جس کا عبدالصمد کی زمین کے ایک ٹکڑے کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے پانچ سال قبل اس کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا ۔