نیکشہر(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیکشہر(گھ) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 33 سالہ ادھم صلاحزہی ولد آدم ساکن نیکشہر جانبحق ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق ادھم اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ تھا جب اسے نیکشہر میں بسیج فورسز کے دفتر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردیا ، کئی گولیاں لگنے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

 رپورٹ موصول ہونے تک کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔