کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے علاقے واشک میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی اہلکار کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق واشک کارہائشی سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر اسرار احمد گزشتہ روز بھائی کی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص نے اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا نامزد ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے مزید کارروائی واشک پولیس کر رہی ہے۔