شال(ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ
سرمچاروں نے دس دسمبر بروز منگل رات نو بجے واشک کے علاقے رخشان کے علاقے میں گیس لیجانے والی ٹینکروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔
ریاست پاکستان اپنی معشیت کو سہارا دینے کے لئے بلوچستان کے مختلف معدنیات کو لوٹ کر پنجاب کے مختلف شہروں میں لیجارہا ہے تاکہ ان کی معشیت کا پہیہ چل سکے لیکن بلوچ سر زمین کے فرزند اس سرزمین کے وارث اور محافظ ہے جو اس زمین سے نکلنے والی معدنیات کو کسی بھی ریاست اور ادارے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیگی۔
ہم تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے معاشی استحصال اور معدنیات لوٹنے کے عمل میں ریاست کا ساتھ دینے سے گریز کریں ورنہ جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز اور ریاست کے منصوبوں کو نشانہ بناتی
رہیگی۔