واش (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر واش میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ـ تفصیلات کے مطابق کرائسس مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر جنرل غلام رضا اربابی نے کہا کہ واش شہر میں 43 کلومیٹر سے دور فاصلے پر 7.3 ریکٹر شدت کے ساتھ زلزلے جھٹکے ریکارڈ کیئے گئے ہیں جبکہ اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بلوچستان کرائسز مینجمنٹ آفس کے سی ای او غلام رضا اربابی نے مزید کہا: “ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.3 کی شدت کے اس زلزلے نے بلوچستان کے مرکز میں واش شہر سے 43 کلومیٹر دور غیر آباد علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے تاہم ابھی تک جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ـ