Homeرپورٹسواٹس ایپ پر چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ پر چیٹ لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا (ہمگام نیوز) اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔

اس بارکچھ ایسا لایا گیاہے جس سے صارفین کی انتہائی ذاتی نوعیت کی چیٹس محفوظ رہیں گی۔اس نئے اور اہم فیچر ’چیٹ لاک‘ کا اعلان فیس بک اورواٹس ایپ کی ملکیتی کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے آفیشل فیس بُک اکاؤنٹ پرکیا۔

واٹس ایپ نے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ، ’ہم آپکے پیغامات کو نجی اورمحفوظ رکھنے کیلئے نئے طریقے تلاش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

آج صارفین کیلئے ’چیٹ لاک‘ کا نیا فیچر متعارف کرنے لے لیے پُرجوش ہیں‘۔کمپنی کے مطابق نئے فیچر سے واٹس ایپ صارفین کی بات چیت مزید محفوظ بنائی جاسکے گی۔

اسے استعمال کرنے والی اپنی چیٹ لاک کر کے پاس ورڈ یا فنگر پرنٹ کی مدد سے اسے محفوظ کرسکتے ہیں۔ چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر الگ فولڈربن جائے گا جس میں لاک کی جانے والی تمام چیٹس موجود ہوں گی۔

اس کے علاوہ جن چیٹس پر لاک لگایا جائے گا، موبائل فون پر اس سے متعلق نوٹی فکیشنز بھی اسکرین پر نظرنہیں آئیں گے۔کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر ان تمام لوگوں کیلئے بہترین ثابت ہوگا جن کا موبائل فون اکثر ہی ان کے اہلِ خانہ یا دوست دیکھتے رہتے ہیں۔

Exit mobile version