شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںوندر، چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے...

وندر، چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

وندر ( ہمگام نیوز) مدرسہ پڑھنے نا جانے پر بڑے بھائی کے مارنے سے تعش میں آکر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے سر پر کلہاڑی سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

 بڑا بھائی دوران علاج چل بسا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر شہر میں پٹھان کالونی میں طارق ولد لعل بادشاہ نامی نوجوان نے اپنے 12 سالہ چھوٹے بھائی کو مدرسہ میں پڑھنے نا جانے پر سرزنش کرتے ہوئے مارا جس پر تعش میں آکر چھوٹے بھائی جس کا نام سلیمان ولد لعل بادشاہ نے اپنے بڑے بھائی کے سرپر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو وندر کے 1122 ریسکیو سینٹر میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔

 وندر پولیس نے مقتول کے چھوٹے بھائی کو حراست میں لیا تو مقتول کے والدین نے پولیس کے مطابق اپنے چھوٹے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرانے اور اس کو اپنے بڑے بیٹے کا خون بخشے ہوئے وندر پولیس کو تحریری طور پر لکھ کر دے دیا کہ ہم اپنے چھوٹے بیٹے پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لہذا اس کیس کو یہی پر بند کر دیا جائے پولیس کے مطابق مقتول کے والدین کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کی تحریری درخواست ملنے کے بعد مزید کارروائی روک کر اعلی حکام سے رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے اعلی حکام سے رہنمائی ملنے کے بعد لاعمل تشکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز