دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںوومن پولیس اسٹیشن اور سریاب تھانے کی کاروائی، مغوی بچہ بازیاب

وومن پولیس اسٹیشن اور سریاب تھانے کی کاروائی، مغوی بچہ بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) کوئٹہ میں تھانہ نیو سریاب اور وومن پولیس اسٹیشن کی مشترکہ کارروائی ، کمسن مغوی بچے کو 14 گھنٹے کے اندر اندر بازیاب کرالیا ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے ایریا سریاب ملز میں احساس پروگرام کے تحت خواتین کو پیسے تقسیم کرنے کے دوران ایک عورت نے اپنے کمسن بچے محمد بعمری ڈیڑھ سال کو اپنے ایک رشتہ دار کے پاس بعمری 6/7 سالہ کے گود میں بھٹا کر خود لائن میں پیسے لینے کھڑی ہوگئی تو کچھ دیر بعد ایک خاتون نے آکر بچی کو دس روپے دے کر بچہ لے لیا اور کہا کہ میں سنبھال لونگی تم جاکر اس کے والدہ کو بلاؤ۔ بچی کے چلی جانے پر وہ عورت بچی کو اغوا کر کے فرار ہوگئی ـ
اطلاع پاکر ایس ایچ او نیو سریاب غلام رضا شاہوانی، ڈیڈویژن شعیب مسعود موقع پر پہنچ گئے ۔ والدہ کے رپورٹ پر بچے کی اغوا کا مقدمہ مجرم زیر دفعہ 3644 ت پ وومن پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی ۔
جس کے بعد ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر بچی کی بازیابی کیلئے ایسں ایچ او نیو سریاب غلام رضا شاہوانی ، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی،ایس آئی او عبدالعزیز بزدار، ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن میڈم زرغونہ کاکڑ و دیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 14 گھنٹوں کے اندر اندر اغوا شده کمسن بچے کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔ مزید تفتیش جاری رہی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز