شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںوڈھ ، زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق، 15 کی...

وڈھ ، زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق، 15 کی حالت غیر

خضدار(ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق وڈھ میں زہریلی چیز کھانے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد افراد متاثر، ایم ای آرسی 1122نے ابتدائی طبی امداد دی اور خضدار ہسپتال پہنچایا ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور دراز علاقہ وڈھ کروڑو بوہر ماس میں میں زہریلی غذا کھانے سے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک بچی جاں بحق ہوگئی ہے،ایک خاتون بے ہوش بھی ہے، میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122کراڑو کے میڈیکل انچارج میڈیکل ٹیکسیشن عبدالصبور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ گزشتہ شب بوہر ماس کراڑو میں ایک ہی گھر میں واقعہ پیش آیا ہے جس میں گھروالوں نے روٹی اور چائے لی ہے جس کے بعد یہ متاثر ہوئے ہیں ہم نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد ی ہے اور اس کے بعد انہیں خضدار لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے،ایم ای آر سی کے عبدالصبور کا کہنا ہے کہ خضدار میں ایک بچی فوت ہوگئی اور دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر بشیراحمد بنگلزئی اور پیرامیڈیکس نمائندہ محمد اسماعیل زہری کے تعاون سے مریضوں کا علاج جاری ہے، ان کا کہنا تھاکہ اس سے قبل بھی چار روز پہلے اسی علاقے میں اسی طرح ایک خاندان کے دس افراد متاثر ہوئے تھے جن کا علاج وہی پر کیا گیا اور وہ تندرست ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز