یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںوڈھ تنازعہ، فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری،...

وڈھ تنازعہ، فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری، مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا

وڈھ( ہمگام نیوز ) وڈھ بازار سینگوٹ کلی صالح محمد لنگڑیجی میں ڈیتھ اسکوائڈ اور قبائلیوں کی درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اب تک کے اطلاعات کے مطابق مینگل قبائل یا بلوچستان نیشنل پارٹی کے عبداللہ مینگل ولد عزیز طائفہ بارانزئی مینگل ساکن دراکھالہ ہلاک جبکہ دوسری جانب ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ ملا شفیق کے پانچ کارندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وڈھ سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔

بدھ کے دن مختلف اوقات میں فریقین ایک دوسرے پر گولہ باری اور فائرنگ کررہے ہیں، تازہ گولہ باری سے وڈھ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 2 گولے آکر گرے ایک گولہ خالی آبادی جبکہ ایک گولہ اسپتال کی دیوار میں لگا جس سے دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

 اس وقت وڈھ بازار، گورستانی سینگوٹ، حبیب ہوٹل، پمپ ایریا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک گھنٹے سے بھاری ہتھیاروں سے دو طرفہ شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری، مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز