Homeخبریںوڈھ: حادثے میں 6 زیرِ تربیت پولیس اہلکار جاں بحق،1 زخمی

وڈھ: حادثے میں 6 زیرِ تربیت پولیس اہلکار جاں بحق،1 زخمی

خضدار (ہمگام نیوز) وڈھ میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق پولیس اہلکار کی تعداد 6 ہوگئے ایک زخمی۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 لیویز پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آباہی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version