جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںوڈھ میں شاہراہ بلاک، جنگ بندی اور مورچے خالی نہ ہوئے تو...

وڈھ میں شاہراہ بلاک، جنگ بندی اور مورچے خالی نہ ہوئے تو عورتوں بچوں سمیت روڈ پر بیٹھ جائیں گے،مظاہرین

وڈھ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق وڈھ میں جنگ بندی اور امن کے لیے وہیر کے مقامپر مظاہرین نے شاہراہ بلاک کر دی ۔زرائع کے مطابق وہیرمیں انتظامیہ کے قبائلی عمائدین کیساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی جس کے بعد ٹریفک بحال کر دیا گیا ، قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر 3 دن تک جنگ بندی اور مورچے خالی نہ ہوئے تو عورتوں بچوں سمیت روڈ پر بیٹھ جائیں گے۔زرائع کے مطابق وہیر کے مقام سے قبائلیوں نے وڈھ تنازعہ اور خون خرابہ روکنے کے لئے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے ان سے مزاکرات کی اور یقین دھانی کرائی کہ اگلے ایک دو دن میں مورچے خالی کرادیئےجائیں گے جس پر عوام نے 3 دن تک ہڑتال موخر کردیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز