Homeخبریںوڈھ کے رہائشی جمعہ خان ، احمد خان جلد ا ز جلد...

وڈھ کے رہائشی جمعہ خان ، احمد خان جلد ا ز جلد بازیاب کرایا جائے

وڈھ( ہمگام نیوز ) سب تحصیل آڑ نجی ودٹھ کے رہائشی عنایت اللہ مینگل نے کہا ہے کہ گذشت روز انکے دونوں ماموں جمعہ خان ، احمد خان ، دونوں بھائی وڈھ بازار میں رہائش پزیر ہے گھر سے کسی کام واسطہ بازا ر جا رہے تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرکے گاڑیوں میں اپنے ساتھ لے گئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ماموں کی آغواء کی درخواست وڈھ پولیس تھانے میں دی اور وڈھ پولیس تھانے میں نامعلوم افرد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی انہوں نے خضدار انتظامیہ خصوصاً ڈی سی خضدار سے اپیل کی ہے کہ انکی بوڑھی والد ہ اپنے بیٹھوں کے
اغواء ہونے پر شدید کوفت سے دوچار ہے۔ اور دونوں شادی شدہ ہے جن کے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دونوں بے گناہ غریب مزدور ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہے کہ اس دردمندانہ اپیل پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کو بازیاب کریں۔ اورددیگر خاندان کو مزید کوفت سے بچائیں۔ 

Exit mobile version