کابل(ہمگام نیوزڈیسک) امریکہ کے نماہندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی انھتک سیاسی و سفارتی کوششوں سے افغانوں کے مابین مزاکرات و مفاہمت کیلئے افغانستان کے ملی مشر محترم صدر اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی نئی تاریخ طے کی گئی ہے، اس سے قبل دوحہ میں ہونے والی ملاقات کی تاریخ 14 اپریل دی گئی تھی۔
ڈاکٹر اشرف غنی کی زیر صدارت مفاہمتی سربراہی کونسل کے اجلاس میں دوحہ ملاقات کی تیاریوں اور افغان مذاکراتی ٹیم کی تکمیل سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی گئی۔یاد رہے افغانستان میں پاکستانی حمایت یافتہ جنجگو طالبان اور افغان حکومتی نماہندوں کی یہ ہونے والی پہلی ملاقات و مزاکرات ہوگی۔















