یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج کا مچھ میں دو عسکریت پسندوں کو مارنے اور ایک...

پاکستانی فوج کا مچھ میں دو عسکریت پسندوں کو مارنے اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعوٰی

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز نے بلوچستان میں مغربی سبی کے عمومی ایریا مچھ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر بھرپور آپریشن کے دوران تین رکنی عسکریت پسندوں کی پارٹی کو روکتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کا دعوی کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے اتوار کو جاری دعوے کے مطابق سبی کے مغربی علاقے مچھ میں سرگرم عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کو روکنے کے لیے 7 اپریل سے انٹیلی جنس پر مبنی سینسیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

دعوے کے مطابق عسکریت پسند علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ کوئلے کی کان کے مالکان سے پیسے بٹورنے کے لیے ہراساں کر رہے تھے۔ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر عسکریت پسندوں سے اس علاقے کو پاک کرنے کے لئے مختلف مقامات پر متعدد گھات لگائے گئے جو گزشتہ دو دنوں سے جاری تھے ۔ جس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کی ایک پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی طرف بڑھتے ہوئے گھیرے میں لے لیا گیا۔

دعوے کے گھیرے میں آنے پر عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید دعوی کیا گیا کہ ان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز