آواران (ہمگام نیوز ) آواران کولواہ گیشکور سنڈم لال بازار کے رہائشی دو عمر رسیدہ بھائیوں رسول بخش اور کریم بخش کو انکے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پیر کی الصبح انھیں چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اہلخانہ نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ پاکستانی فورسز خفیہ ادارے اب بلوچ بزرگ اور بچوں کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنا رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔