کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہِ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم نام نہاد پاک ایران سرحدی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہِ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت ساحلی، بالائی و جنوبی بلوچستان کے علاقوں آوران، بیلہ، تُربت، اورماڑہ، گوادر، چمن، ژوب، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، دُکی، ڈھاڈر، بولان، پشین، نوشکی، مستُونگ، خُضدار، خاران، نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان اور کوہلُو میں تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہِ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہِ موسمیات نے بتایا کہ صوبے میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 9 اور سبی میں 39 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔