کوئٹہ (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کی جانب سے بلوچ آبادیوں پر حملوں کے خلاف زاہدان میں شہریوں کا احتجاج۔ زاہدان میں بلوچ شہری نماز جمعہ کے بعد ایران کے اسلامی انقلاب گارڈز اور پاکستانی فوج کے بلوچ شہریوں پر فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور دونوں ممالک کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
اس دوران مظاہرین نے مرگ بر ایران، مرگ بر آمر، اور مرگ بر پاکستان کے نعرہ لگاتے ہوئے شہر کے مختلف سڑکوں پر مارچ کی۔ زاہدان مظاہرین نے کہا کہ سرحد کے دونوں جانب بلوچوں کا قتل عام جاری ہے جس میں براہ راست ایران اور پاکستان ملوث ہیں گزشتہ دنوں حملوں میں ایران نے مشرقی بلوچستان میں حملہ کرکے بلوچوں کو نشانہ بنایا تو بجائے پاکستان ایران کو جواب دیتی اس نے بھی باڈر کے آس پاس بلوچ بچوں کو قتل کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا پاکستان اور ایران دونوں بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں اور دنوں جانب بلوچوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔














