Homeخبریںپاکستان دہشتگردوں کو افغانستان منتقل رہا ہے:افغان صدر

پاکستان دہشتگردوں کو افغانستان منتقل رہا ہے:افغان صدر

کابل ( ہمگام نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وزیرستان و خبیرایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشتگرد افغانستان آرہے ہیں ، اور میں اسے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تبدیلی کہوں گا ، کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو ایک جگہ سے نکال کر افغانستان منتقل کررہا ہے، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کی نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن نہیں ، امریکہ روانگی سے قبل افغان صدر نے کہا دہشت گردوں کے خطرے کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے، دہشت گرد متبادل ٹھکانے تلاش کررہے ہیں اور شدت پسند تنظیم داعش بھی افغانستان میں اثر رسوخ بڑھا رہی ہے ،۔

Exit mobile version