Homeخبریںپاکستان میں امریکی شہری پر حملے پرامریکا کو تشویش

پاکستان میں امریکی شہری پر حملے پرامریکا کو تشویش

واشنگٹن(ہمگام نیوز) سندھ کے دارلحکومت کراچی میں امریکی نژاد خاتون پر فائرنگ کے واقعے پر امریکا نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہاف کا کہنا تھا کہ امریکی حکام اپنے شہری پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حملےسے متعلق مزید معلومات حاصل کرنےکی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاملے پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ایک امریکی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیبرا لوبو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئیں تھی۔

ان کی کار پر شہید ملت روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔

وقوعہ پر انگریزی اور اردو میں پرچے بھی پھینکے گئے تھے جن میں لکھا تھا کہ یہ حملہ ’دولت اسلامیہ‘نے کیا اور آئندہ بھی امریکیوں پر حملے کیے جاتے رہیں گے۔

کیلیفونیا سےتعلق رکھنے والی ڈیبرالوبو نے1998 میں جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج جوائن کیا تھا اور وہ تین بچوں کے ساتھ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رہائش پذیر ہیں۔

واقعے کے بعد امریکی سفارتخانے کے نمائندوں نےڈینٹل کالج کادورہ بھی کیا تھا۔

Exit mobile version