کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمداغ بگٹی نے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ججوں سے لے کر عدلیہ تک، جرنیلوں سے فوج تک، سیاستدانوں سے حکومت تک، صحافیوں سے لے کر میڈیا تک۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر فرد اور ادارہ چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ پھر وہ سوچتے ہیں کہ ان کا ملک تباہی اور مالی خسارے کے دہانے پر کیوں کھڑا ہے۔