لندن(ہممگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے عالمی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے برطانوئی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بلوچستان میں پاکستان و ایران کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا.

فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر کو برطانوی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بلوچستان میں پاکستان و ایران کے ہاتھوں بلوچ نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا.

 یہ احتجاج پاکستان و ایران کی بلوچستان پر ناجائز قبضہ اور اپنی قبضہ کو برقرار رکھنے کے لیے بلوچستان میں بلوچوں کی مسلسل نسل کشی کے خلاف تھا ۔

 واضع رہے کہ جب سے ایران و پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہے اسی دن سے مختلف طریقوں سے ان دونوں ریاستوں نے بلوچ نسل کشی جاری کو رکھا ہے. ایک طرف پاکستان بلوچوں کو اغوا کرکے بعد میں انکی مسخ شدہ لاشیں پھنکتی ہے تو دوسری طرف ایران بلوچوں کو گرفتار کرکے انکو سر عام پھانسی دیتی ہے.

فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے آج کے احتجاج کا مقصد دنیا کو پاکستان و ایران کی ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے برطانوی عوام کو آگاہی دینا تھا. احتجاج میں شریک بلوچ کارکنوں نے پاکستان و ایران کی بلوچستان پر قبضہ سمیت انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے برطانوی عوام کو آگاہی فراہم کئ ۔ یہ احتجاج ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے سامنے دوپہر ایک بجے شروع ہوکر شام 4 بجے اختتام پزیر ہوا ۔