چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںپاکستان کےخفیہ اداروں نے مجھے پھر سے لاپتہ کرنے کی کوشش کی...

پاکستان کےخفیہ اداروں نے مجھے پھر سے لاپتہ کرنے کی کوشش کی رجب جلبانی

نواب شاہ (ہمگام نیوز) سکھرنڈ کے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی کے رہائشی چچا رجب جلبانی جو کہ سینئر قوم پرست کارکن ہیں، نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ 8 اپریل کو پاکستانی ایجنسیوں اور پولیس فورسز نے ہمارے گھروں پر چھاپہ مارا اور انہیں لے جانے کی کوشش کی، لیکن لوگوں نے مزاحمت کی اور وہ مجھے لے جانے میں ناکام رہے۔

میں ہر وقت سندھ کے حق اور جی ایم سید کو سوچ کا حامی رہا ہوں، پاکستانی ایجنسیاں مجھے پہلے بھی 2019 میں میری گاڑی سمیت لے گئیں تھے اور مجھ سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا۔

 اب پھر وہی ادارے ہمارے گھروں پر حملہ کر کے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر رہے ہیں اور مجھے پھر سے لاپتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہم تمام عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں اور سندھ میں پاکستانی خفیہ ایجنسوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز