{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"square_fit":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے صحافیو ں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو ریاست میں مضبوط ترین ستون کی حیثیت حاصل ہے ۔ اسکی اہمیت کا اندازہ گھر میں بیٹھے دنیا جہان کے تمام خبرو ں سے باخبر ہونے والے اندازہ لگا سکتے ہیں ، خواہ انکی جو بھی حالت سردی ہو یا شدید گرمی انکی پرواہ کئے بغیر وہ ہم تک ہر خبر پہنچاتے رہتے ہیں لیکن پاکستان بلخصوص بلوچستان میں صحافیو ں کو حکومت کی جانب سے پیش کردہ مسائل و پریس کلب پر تالا بندی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے صحافی حضرات کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

 انکے جو بھی مطالبات ہے ہم انکے مطالبات کی تعید کرتے ہیں اور وقت آنے پر اگر صحافی حضرات احتجاج کی کال دے ۔ تو ہم 1600 ویٹرنری ڈاکٹرز انکے ساتھ صف اول میں کھڑے ہونگے۔