پسنی (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں عوام نے ریلی نکال کر احتجاج کیا ، یہ احتجاجی مظاہرہ اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج اور مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کے خلاف تھا ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں پسنی کے عوام نے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر سیاسی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرکے پولیس کی اس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیشہ بلوچوں کے ساتھ ظلم پر ظلم کرتا آ رہا ہے ۔
اس ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لے کر لانگ مارچ کے شرکا کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔