پیر, جولائی 1, 2024
ہومخبریںپسنی شہر میں مسلح گروہوں کے داخل ہونے کا انکشاف، شہریوں کو...

پسنی شہر میں مسلح گروہوں کے داخل ہونے کا انکشاف، شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پسنی (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پسنی میں کئی دنوں سے مغرب کی آزان کے بعد مسلح جھتے محلوں میں سرعام گشت کرتے دیکھائی دیتے ہیں جس سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کرتے ھوئے بتایا بلوچستان کے ساحلی علاقہ پسنی میں ایک مسلح گروہ مغرب کی اذان ہوتے ہی مسلح ہوکر سرعام گلیوں میں گشت کرتے دیکھائی دیتا ہے زوبگ محلہ، لیڈیزمارکیٹ، امان اللہ محلہ، وارڈ3، کلانچی محلہ، بنگلہ بازار محلہ اور گُری محلہ میں یہ مسلح گروہ موٹر سائیکلوں اور کہیں پیدل گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

اس طرح کی بھی اطلاع ہیں کہ یہ مسلح گروہ شہریوں کو دھمکی دیکر ڈرا رہے ہیں جبکہ پسنی پولیس اس مسلح گروہ کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوچکا ہے۔ علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس مسلح گروہ کی وجہ سے پسنی میں کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

 پسنی کے لوگوں نے ڈی آئی جی پولیس مکران رینج اور ایس ایس پی پولیس سے اپیل کی ہے کہ پسنی میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اور مسلح گروہ کی بیخ کنی کے لئے کارؤائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں کچھ عرصہ قبل چند سنیئر صحافیوں کے گھروں پر دو فائرنگ کے علاوہ ان کا پیچھا کرنے کرکے انہیں ڈرانے اور دہمکانے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ پسنی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر زبیر مختار اور دیگر شخصیات کو بھی فون کال اور ایس ایم ایس کے زریعے مختلف حوالوں سے ڈرانے اور جان سے مارنے کی دہمکیاں ملنے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق زبیر مختار سمیت چند شخصیات نے پولیس سے رابطہ اور ملزمان اور اپنی تحفظ کا مطالبہ کیا تاہم اس بارے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز