جمعہ, جون 28, 2024
ہومخبریںپسنی, لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے پسنی زیرو پوائنٹ پر کوسٹل...

پسنی, لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے پسنی زیرو پوائنٹ پر کوسٹل ہائی وے بلاک

پسنی (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پسنی سے جبری لاپتہ کیے گئے بہادر شیر نامی نوجوان کے لیے ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پیر کی صبح زیرو پوائنٹ پر پسنی میں کوسٹل ہائی وے کو بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان بہادر شیر کو. سیکیورٹی فورسز نے کل حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا ہے۔ ان کے مطابق نوجوان بہادر شیر کی باحفاظت بازیابی تک کوسٹل ہائی وے پر دھرنا جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ضلع کیچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دو ہفتوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ڈپٹی کمشنر کی دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز